Saturday, October 1, 2022

تھائی لینڈ کے قصبے میں طیارہ اترآیا

تھائی لینڈ  کے قصبے میں طیارہ اترآیا
تھائی لینڈ ( 92 نیوز)زندگی  میں کبھی کبھار ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے م تھائی لینڈ کے قصبے چائے ناٹ کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے صبح سویرے فصلوں میں ایک بوئنگ 747طیارہ کھڑا دیکھا ۔ کافی دیر بعد زمین کے مالک نے اس راز سے پردہ اْٹھاتے ہوئے بتایا کہ در اصل یہ جہاز ناکارہ ہے جو اس نے نیلامی کے بعد خرید لیا ہے۔ دوسری جانب قصبے کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اتنے قریب سے جہاز کو دیکھا ہے ۔