Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تھائی لینڈ کے جنگل میں اجتماعی قبروں سے تیس تارکین وطن کی لاشیں برآمد، نعشیں میانمار کے روہینگیا مسلمانوں کی ہیں

تھائی لینڈ کے جنگل میں اجتماعی قبروں سے تیس تارکین وطن کی لاشیں برآمد، نعشیں میانمار کے روہینگیا مسلمانوں کی ہیں
May 3, 2015
میانمار (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے جنگل میں اجتماعی قبروں سے تیس افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق مرنے والے تارکین وطن میانمار کے روہینگیا مسلمان ہیں۔ تھائی لینڈ کے صوبہ سونگ کھلا کے ضلع سداؤ میں واقع جنگل سے جمعہ کے روز بھی کھدائی کے دوران چار افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق چھے اجتماعی قبروں سے تیس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ قریبی بیگار کیمپ سے ایک شخص اور دو بچوں کو بھی شدید زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا۔ حکام کے مطابق لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آنے اور زخمیوں کے رشتہ داروں کی تھالی لینڈ آمد میں کچھ دن لگیں گے۔ لاشوں کی مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔