Friday, February 3, 2023

تھائی لینڈ ،کیچڑمیں ریسلنگ کے مقابلے اور راکٹ فیسٹیول جاری

تھائی لینڈ ،کیچڑمیں ریسلنگ کے مقابلے اور راکٹ فیسٹیول جاری
تھائی لینڈ ( 92 نیوز ) تھائی لینڈ میں مون سون کی آمد کے جشن کا آغاز ہو گیا ہے ، لوگوں کی جانب سے خوشی میں دلچسپ مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔ ہر سال منعقد کئے جانیوالے ان مقابلوں میں نوجوان کہیں تو کیچڑ میں لت پت ہو کر کشتی لڑتے دکھائی دئیے تو کہیں گھروں میں تیار کردہ راکٹ فائر کر کے جھومتے دکھائی د ئیے۔ صرف یہی نہیں اس جشن میں موسیقی کی محفلیں بھی سجائی گئیں جہاں روایتی میوزک نے حاضرین کوخوب محظوظ کروایااور مون سون کی آمد کو انوکھے انداز میں منایا جاتا ہے ۔