Wednesday, December 7, 2022

تھائی لینڈ میں تھری ڈی فٹ زیبرا کراسنگ بنا دی گئی ‏

تھائی لینڈ میں تھری ڈی فٹ زیبرا کراسنگ بنا دی گئی ‏
بینکاک ( 92 نیوز) تھائی لینڈ میں پیدل چلنے والوں کے لیے تھری ڈی فٹ زیبرا کراسنگ بنا دی گئی   ، خبر ایجنسی کے مطابق یہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ بنکاک کے مضافات میں بنائی گئی ہے اور اس کا مقصد پیدل چلنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ منفرد زیبرا کراسنگ پچاس طالب علموں اور رضا کاروں نے مل کر بنایا ہے اور اس پر صبح اسکول جاتے بچے ایسے لگتے ہیں جیسے سڑک پر کئی فٹ اوپر چل رہے ہوں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تھائی لینڈ میں پچھلے چار سالوں میں دس ہزار سے زائد لوگ حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔