Wednesday, September 28, 2022

تھائی لینڈ سے واپس آنیوالے پاکستانی فنکاروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

تھائی لینڈ سے واپس آنیوالے پاکستانی فنکاروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

لاہور  ( 92 نیوز) تھائی لینڈ سے ایک ہفتہ قبل وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی  فنکاروں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ، جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے کراچی جانے کی اجازت مل گئی۔

رواں ماہ 14 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8893  کے ذریعے  بنکاک سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستانی فنکاروں کے سر سے کورونا کا خطرہ ٹل گیا ، شمعون عباسی ، محب مرزا ، صنم سعید اور سارہ لورین کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔

تمام فنکاروں سمیت 21 رکنی کریو پاکستانی فلم  عشرت میڈ ان چائنہ کی شوٹنگ کیلئے تھائی لینڈ میں موجود تھا ، جہاں کورونا لاک ڈان کی وجہ سے وہ پھنس گئے تھے ، فنکاروں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے ۔

وطن واپسی پر فلم  کی پوری ٹیم کے این آئی ایچ اسلام آباد میں کورونا ٹیسٹ ہوئے ،  اداکار شمعون عباسی نے  سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ان کے اور دیگر ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

جس کے بعد  اسلام آباد انتظامیہ نے تمام فنکاروں اور کریو کو انکے گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔