Monday, September 26, 2022

تھائی لینڈ: اسکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17طالبات ہلاک 5زخمی

تھائی لینڈ: اسکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17طالبات ہلاک 5زخمی
  شیانگ رائے(ویب ڈٰیسک)تھائی لینڈ کے شمالی شہر شیانگ رائے کے ایک سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17طالبات جاں بحق ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک سکول ہاسٹل میں آگ کے شعلوں نے سترہ طالبات کی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سکول ہاسٹل میں لگنے والی آگ سے سترہ طالبات جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئی ہیں ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دو طالبات ابھی تک لاپتہ ہیں ۔