Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بابراعوان کو وکیل کر لیا

توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بابراعوان کو وکیل کر لیا
July 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پھرجواب نہ آیا،نیا وکیل آگیا، توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بابراعوان کو وکیل کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر جواب جمع نہ کرانے پر برہم ہوگئے۔ کہتے ہیں عمران خان کبھی چترال کبھی نتھیا گلی ہوتے ہیں اب جواب نہیں چاہئے اگلی سماعت پر حکم سنائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان نے جواب جمع کرانے کے بجائے اپنا وکیل بدل لیا۔تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ اب بابر عوان پیش ہونگے جو نیا جواب دائر کرینگے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 5جولائی کو اس معاملے پر سماعت کرکے فیصلہ کرینگے۔شاہد گوندل کاکہنا تھا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں وہ چترال گئے ہیں مزید وقت دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ کیا الیکشن کمیشن قومی ادارہ نہیں۔ اب کسی جواب کی ضرورت نہیں اگلی سماعت پر حکم سنائیں گے۔ کیس کی مزیدسماعت 10جولائی کو ہوگی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز کاکہنا تھا کہ عمران خان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے پھر بہانہ کیا وہ سر عام انصاف کی دھجیاں اڑا رہے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ اکبر ایس بابر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرا ن خان نے پارٹی میں ڈبل زردی کے گندے انڈے جمع کئے ہیں کیا وہ پٹے ہوئے گھوڑوں سے نیا پاکستان بنائیں گے؟؟؟