Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس، رانا شمیم کو اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کیلئے 5 دن کی مہلت

توہین عدالت کیس، رانا شمیم کو اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کیلئے 5 دن کی مہلت
November 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو پانچ دن میں اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ 

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو 5 یوم میں اصل بیان حلفی اور جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے عوام کا عدالت سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی، بیان حلفی لندن میں کس مقصد کے لیے دیا؟۔

رانا شمیم نے موقف اپنایا کہ میرا بیان حلفی سربہمر تھا،، نہیں معلوم جو بیان حلفی رپورٹ ہوا وہ کونسا ہے۔

اٹارنی جنرل نے میڈیا کے خلاف کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔