Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس: دانیال کو وکیل کرنے کیلئے دس دن کی ملہت

توہین عدالت کیس: دانیال کو وکیل کرنے کیلئے دس دن کی ملہت
February 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) طلال کے بعد دانیال بھی وکیل کے بغیر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ عدالت نے وکیل مقرر کرنے کے لئے دس دن کی مہلت دے دی۔ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری۔ وزیر نجکاری کہتے ہیں دل اور ہاتھ صاف ہیں۔ عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز توہین عدالت ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ دانیال عزیز عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے نوٹس دیا اور وہ حاضر ہوگئے۔ یہ نہیں پتہ کہ نوٹس کس ضمن میں جاری کیا گیا۔ نوٹس غیر واضح ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا کہ ہر چیز واضح ہوجائیگی۔

دانیال عزیز نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بغیر کسی لالچ کے ملک کے لئے دن رات محنت کی۔ ساری زندگی کشمکش میں گزاری۔

عدالت سے معافی مانگنے سے متعلق سوال پر دانیال عزیز نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پیشرفت ہوگی میڈیا کو آگاہ کردینگے۔