Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس ، نواز شریف ، مریم نواز کیخلاف سماعت کی درخواست منظور

توہین عدالت کیس ، نواز شریف ، مریم نواز کیخلاف سماعت کی درخواست منظور
January 29, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ۔ درخواست کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی ۔
دوران سماعت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاﺅس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں ۔ دونوں کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
ادھر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ۔