Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس ، طلال چودھری کیخلاف کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

توہین عدالت کیس ، طلال چودھری کیخلاف کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی
February 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی ہو گئی ۔
طلال چوہدری توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔
طلال چوھدری عدالت میں بغیر وکیل کے پیش ہوئے ۔
جسٹس اعجاز افضل نے طلال چوھدری سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جواب جمع کرا دیا ہے جس پر طلال چوھدری نےجواب دیا کہ جی سر میں نے جوا ب جمع کرا دیا ۔
جسٹس اعجاز افضل نے ا ستفسار کیا کہ آپ کی کیس میں کون نمائندگی کر رہا ہے؟ جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ میرے وکیل کی التوا کہ درخواست ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کب آئینگے جس پر طلال چوھدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے وکیل کی عدالتی چھٹیاں 5 مارچ تک ہیں اس کے بعد آئینگے ۔ عدالت کچھ وقت دے ۔
طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضٰی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی ۔