Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس ، طلال چودھری پر فرد جرم کی کارروائی 14 مارچ تک ملتوی

توہین عدالت کیس ، طلال چودھری پر فرد جرم کی کارروائی 14 مارچ تک ملتوی
March 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مقبول باقر بھی بینچ کا حصہ ہیں ۔
سماعت میں طلال چودھری کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں سی ڈی تاخیر سے فراہم کی گئی، اٹارنی جنرل آفس نے وقت پر سی ڈی فراہم نہیں کی ۔
کامران مرتضیٰ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی میں فرق ہے جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ طلال چودھری نے اپنے جواب میں جو اضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کر لیں ۔
عدالت نے طلال چوہدری کو طلب کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 14مارچ تک ملتوی کر دی ۔