Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی نے ایک بارپھر الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی نے ایک بارپھر الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ایک بار پھر چیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن اعتراضات پر فیصلہ 10اگست کو سنائے گا بابر اعوان کہتے ہیں اگلی باری عمران خان کی ہے نااہل ہونے کی نہیں وزارت عظمیٰ کی.

تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل کے حوالے سے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ توہین عدالت کے حوالے سے اختیارات کا کوئی ذکر نہیں۔الیکشن کمیشن عدالت اور مدعی ایک ہی بن گیا یہ کیسے ممکن ہے؟؟۔الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 10اگست کو سنایا جائیگا سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق کاکہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کھلی کتاب ہے بابراعوان بولے نوازشریف بھی جائینگے اور شہباز شریف بھی عمران خان نااہل نہیں ہونگے بلکہ وزیراعظم بنیں گے۔ اس موقع پردرخواست گزار اکبر ایس بابرنے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کرکے جواب جمع نہیں کرایا الیکشن کمیشن انہیں شوکاز نوٹس جاری کرے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس میں ان کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 10اگست تک ملتوی کردی۔