Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

توہین عدالت کرنے والے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی جیل جاتے ہی بیمار

توہین عدالت کرنے والے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی جیل جاتے ہی بیمار
February 2, 2018

 راولپنڈی (92 نیوز) توہین عدالت کے مرتکب حکومت وقت کے سینیٹر نہال ہاشمی جیل کی پہلی ہی رات دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ۔
جیل انتظامیہ نے نہال ہاشمی کی شکایت پر ہارٹ سپیشلسٹ سے ان کا چیک اپ کرایا اور بعد ازاں انہیں جیل کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔
نہال ہاشمی نے تین ماہ قبل دل میں تین سٹنٹ ڈلوائے تھے ۔
ادھر نہال ہاشمی کی تیماداری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
سینیٹر چودھری تنویر جیل کے اسپتال پہنچے اور ایک گھنٹے تک نہال ہاشمی کی عیادت کی ۔
نہال ہاشمی کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی ہے ۔
نہال ہاشمی کو گزشتہ روز توہین عدالت کیس میں سزا پانے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں ایک ماہ قید پچاس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ سال نا اہلی کی سزا سنائی تھی ۔