توہین عدالت : رینجرزنےسندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرزنے ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ کی دائرکردہ توہین عدالت درخواست پر اپناجواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا جس میں تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیاگیا .
تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل دورکنی بینچ نےتوہین عدالت درخواست کی سماعت کی رینجرزکےڈی ایس آرسعید سومرونےکرنل امجداقبال کی جانب سےجوابی حلف نامہ جمع کرایا۔
جس میں بتایاگیاکہ رینجرزکے اسپتال میں سینئر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف ، جدید لبیارٹری اور دیگر مشینری سمیت تمام ترسہولیات دستیاب ہیں ڈاکٹرعاصم کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،حلف نامےمیں ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ درخواست گزار زرین عاصم کےالزامات کوجھوٹااور بےبنیادقراردیاگیاہے۔
عدالت نےدرخواست گزار کےوکیل کوجواب الجواب داخل کرانے کیلئے 13 اکتوبرتک مہلت دیدی،