Tuesday, October 4, 2022

توہین رسالتؐ، قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ، پاکستان کا فرانس سے احتجاج

توہین رسالتؐ، قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ، پاکستان کا فرانس سے احتجاج

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان نے اسلامو فوبیا کی پشت پناہی پر فرانس سے احتجاج کیا ، کہا کہ فرانس سن لے توہین رسالتﷺ اورقرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔

وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ، احتجاجی مراسلہ سپرد کیا ، کہا کہ اسلام کو دہشتگردی سے تشبیہ دینے کے بیانات کو گمراہ کن قرار دے دیا۔