Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال، بم دھماکہ کالعدم تنظیم بالی گروپ نے کرایا

تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال، بم دھماکہ کالعدم تنظیم بالی گروپ نے کرایا
October 15, 2015
ڈیرہ غازی خان (نائنٹی ٹو نیوز) تونسہ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔ بم دھماکا کالعدم تنظیم کے بالی گروپ نے کرایا۔ حملہ آور کی عمر بیس سال تھی۔ تیرہ کلوگرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے۔ دھماکے میں ضلع کونسل کے امیدوار سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رکن اسمبلی ڈیرے پر موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ دہشت گردوں نے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کے بعد مسلم لیگ نون کے ہی ایک اور رکن اسمبلی امجد کھوسہ کے کیمپ آفس پر حملہ کر دیا۔ دھماکے کے وقت کیمپ آفس میں مقامی نمائندوں کا اجلاس جاری تھا جس میں پندرہ سے بیس افراد موجود تھے تاہم رکن اسمبلی امجد کھوسہ اسلام آباد میں ہونے کےباعث محفوظ رہے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کےمطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی سردار امجد کھوسہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں اپنی خیریت کی اطلاع دی اور واقعے کو امن دشمنوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔