اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس ٹو میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
خصوصی عدالت (سنٹرل ون) کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس ٹو میں پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس ٹو کی ابتدائی تفتیش کی۔
تاہم نیب ترامیم کے بعد کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ستمبر 2024 میں عدالت میں چالان جمع کرایا۔
واضح رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس ون میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیا تھا۔