Tuesday, September 27, 2022

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( 92 نیوز) توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نیب کے آئی سی ڈبلیو ونگ نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا۔

نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ، نیب راولپنڈی نے  توشہ خانہ کیس میں  نواز شریف  کے اشتہاری ہونے کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب کے رابطے کے بعد وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر لیا۔

سفارت خانے کو عدالتی احکامات پر عمدرآمد کرانے کی ہدایت کردی اشتہار ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر چسپاں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے نے فوری عملدرآمد کرانے کی یقین داہانی کروائی، پاکستانی ہائی کمیشن یوکے کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گے۔ پاکستانی ہائی کمیشن یوکے 16, 16A اور 17,17A ایون فیلڈ مین اشتہار لگائیں گے۔

احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر نواز شریف کے پہلے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور بعد میں اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کی تھی، ن لیگ کے ورکروں نے جاتی امرا میں لگایا جانیوالا عدالتی اشتہار بھی پھاڑ دیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم نوازشریف کے طلبی کیلئے اشتہار 8 جولائی کو جاری کیا گیا تھا ،  سابق وزیر اعظم کو ‏پیش ہوکر جواب جمع کروانے کیلئے 17 اگست تک کا آخری موقع دیا گیا۔

 سابق صدرآصف زرداری کے ‏بھی وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ۔ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے ‏پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کوبھیجے گئے وارنٹ گرفتاری بھی ‏میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ ‏گرفتاری جاری کیے گئے، اگرآصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے ‏توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔