توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی طلبی کیلئے اشتہار جاری
اسلام آباد ( 92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے طلبی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا، سابق وزیر اعطم کو پیش ہوکر جواب جمع کروانے کیلئے 17 اگست تک کا آخری موقع، سابق صدرآصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ۔ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
تحفے مہنگے پڑگئے۔ سابق صدرآصف زرداری اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی جب کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کوارسال کردیا گیا ۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے طلبی کا اشتہارجاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔
نوازشریف کے پاس عدالت میں پیش ہوکر جواب دینے کے لیے 17 اگست تک کا آخری موقع ہے۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کوبھیجے گئے وارنٹ گرفتاری بھی میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، اگرآصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔