Thursday, October 6, 2022

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی طلبی کا اشتہار ان کی رہائشگاہ پر چسپاں

توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی طلبی کا اشتہار ان کی رہائشگاہ پر چسپاں

لاہور ( 92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں  نوازشریف کی طلبی کا اشتہار ان کی رہائش گاہ پر چسپاں  کر دیے گئے ہیں ۔نواز شریف کی طلبی کے اشتہار ماڈل ٹاؤن لاہور اور رائیونڈ لاہور کی رہائش گاہ کے باہر اشتہار لگائے گئے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں  سابق وزیراعظم نوازشریف کے طلبی کیلئے اشتہار 8 جولائی کو جاری کیا گیا تھا ،  سابق وزیر اعظم کو ‏پیش ہوکر جواب جمع کروانے کیلئے 17 اگست تک کا آخری موقع دیا گیا۔

 سابق صدرآصف زرداری کے ‏بھی وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کر دیے گئے ۔ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پرگرفتار کرکے ‏پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کوبھیجے گئے وارنٹ گرفتاری بھی ‏میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ ‏گرفتاری جاری کیے گئے، اگرآصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے ‏توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔