Sunday, October 2, 2022

تنو ویڈز منو ریٹرنز نے 100 کروڑ کا بزنس کر لیا، کنگنارناوت شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

تنو ویڈز منو ریٹرنز نے 100 کروڑ کا بزنس کر لیا، کنگنارناوت شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں
ممبئی (ویب ڈیسک) کنگنا رناوت کی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ نے بالی وڈ سینما میں تہلکہ مچا دیا، فلم اب تک 100 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ یہی نہیں کوئین کے نام سے جانی جانے والی کنگنا کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو پہنچ گئی ہے، حال ہی میں کنگنا کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ میں کنگنا نے ڈبل رول کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر طرح کی ادکاری کر سکتی ہیں مگر کنگنا کے سکول گرل کے کردار کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ رومانٹک کامیڈی فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ میں شرارتوں اور قہقہوں نے فلم بینوں کے دل موہ لیے ہیں اور کنگنا رناوت کا نام بالی وڈ میں خوب نام کما رہا ہے۔