Saturday, July 27, 2024

تنزیل احمد کے اہل خانہ نے سی بی آئی  سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

تنزیل احمد کے اہل خانہ نے سی بی آئی  سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
April 5, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والے مقتول مسلمان افسرتنزیل احمدکے اہل خانہ نے حکومت سے قتل کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کامطالبہ کردیاہے جبکہ اترپردیش حکومت اورنئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کااعلان کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والے مسلمان تفتیشی افسرتنزیل احمدکے قتل کی تفتیش  بھارتی تفتیش کاروں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں  قتل کے ننھے عینی شاہداورمقتول افسرکے بیٹے نے باپ پرحملے سے متعلق سب کچھ بتادیا۔ تنزیل احمدکے بیٹے نے روتے ہوئے بتایاکہ   حملہ آوردولوگ تھےجنہوں نے آتے ہی فائرنگ  شروع کردی ۔ایک آدمی نے  قریب آکردیکھا بھی مگر اس نے مدد نہیں کی۔ ادھرتنزیل احمدکے کزن حسیب احمدنے مودی سرکار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تنزیل کے قتل کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے اورحملے میں ملوث ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچائے۔ دوسری طرف نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے مقتول مسلمان تفتیشی افسرکے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کااعلان کیاہے کہ جبکہ اترپردیش  حکومت نے بھی اہل خانہ کی کفالت کے لئے  بیس لاکھ روپے دینےکااعلان کیاہے ۔