Sunday, September 25, 2022

تنزانیہ ، وکٹوریہ جھیل میں کشتی الٹ گئی ، 79 افراد ہلاک

تنزانیہ ، وکٹوریہ جھیل میں کشتی الٹ گئی ، 79 افراد ہلاک
ڈوڈوما (92 نیوز) تنزانیہ کے شمالی علاقے میں واقع وکٹوریہ جھیل میں کشتی الٹ گئی جس میں اناسی افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک سو افراد کوزندہ بچا لیا، جن میں بتیس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے وقت کشتی پر چار سو زائد افراد سوار تھے جبکہ علاقائی میڈیا کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ بھی مقررہ حد سے ذیادہ مسافر سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ابھی برقرار ہے، تاہم اہلکاروں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد نہ بڑھنے کی امید کی جارہی ہے۔