Sunday, September 15, 2024

تنخواہ داروں کیلئے بری خبر ، اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی

تنخواہ داروں کیلئے بری خبر ، اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تنخواہ داروں کیلئے بری خبر آ گئی۔ آج سے اداروں کی جانب سے تمام فکس ماہانہ ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی ہو گی۔

چھٹیوں کے بدلے فکس رقم کی وصولی پر اب ٹیکس لگے گا۔ اوورٹائم، بونس، کمیشن، فیس اور گریچوئٹی پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ سپیشل الائونس، خرچہ الائونس، رینٹ، سٹے رینٹ، بلز، انٹرٹینمنٹ الائونس اور پرفارمنس الائونس پر بھی ٹیکس کٹوتی ہو گی۔ اب سے ان ادائیگیوں پر دستیاب ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 12 میں تبدیلی کر دی گئی۔ یہ تبدیلی فنانس ایکٹ 2021 کے تحت کی گئی ہے۔