Wednesday, September 28, 2022

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹیل مل ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹیل مل ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا
کراچی (92نیوز) کراچی میں اسٹیل مل ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن گئے۔ احتجاجی ملازمین نے مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن بلڈنگ کے شیشے توڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اسٹیل مل ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ملازمین نے آپریشن بلڈنگ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بازی کی۔ . steel mill مشتعل افرادنے احتجاج کرتے ہوئے آپریشن بلڈنگ کے شیشے توڑ دیے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ اسٹیل ملازمین کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ کی تنخواہوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان کے گھروں پر فاقے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔