Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، لیڈی ولنگڈن اسپتال کی ڈاکٹرز کا احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، لیڈی ولنگڈن اسپتال کی ڈاکٹرز کا احتجاج
May 16, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کی ڈاکٹرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اسپتال بجٹ کے آٹھ کروڑ حکومت کو واپس کئے اور اب کہا جارہا ہے کہ پیسے نہیں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لیڈی ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ایم ایس آفس کا گھیراﺅ کیا مظاہرہ کرنیوالی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔  انتظامیہ کہتی ہے کہ بجٹ ختم ہوچکا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی مد میں انتظامیہ نے آٹھ کروڑ کی خطیر رقم یہ کہہ کر حکومت کو واپس کی ہے کہ اسپتال کو اسکی ضرورت نہیں اور اب ہمارا خون نچوڑا جارہا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ پنجاب حکومت کو خوش کرنے والے یہ جان لیں کہ تنخواہیں نہ ملیں تو کام چھوڑ کر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔