Saturday, July 27, 2024

تنازعات میں گھرے سلمان مجاہد کیخلاف ایک اور شکایت، لڑکی نے زیادتی کا الزام لگادیا

تنازعات میں گھرے سلمان مجاہد کیخلاف ایک اور شکایت، لڑکی نے زیادتی کا الزام لگادیا
February 13, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) تنازعات میں گھرے سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف ایک اور شکایت سامنے آگئی ۔ 16 سالہ لڑکی نے زیادتی کا الزام لگادیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ۔

لڑکی کے مطابق زیادتی ایم این اے ہاسٹلز میں کی گئی ، شادی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ ایم این اے سلمان مجاہد کے خلاف  زیادتی کا مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے ۔ خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزم پر سلمان مجاہد کیخلاف گلشن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو نوکری کے بہانے اسلام آباد بلا کر زیادتی کی گئی۔

کہانی کا ایک رخ اور بھی ہے  ۔ سلمان مجاہد بلوچ کی لڑکی کے خلاف کٹوائی گئی ایف آئی آر بھی سامنے آئی ہے جس میں لکھوایا گیا کہ لڑکی نے والدہ کے علاج کے لئے فراڈ کر کے چالیس لاکھ روپے ہتھیا لیئے ۔ لڑکی سے سلمان مجاہد بلوچ کی ملاقات عوامی کچہری میں ہوئی  ۔

دوسری طرف لڑکی اور سلمان مجاہد بلوچ کی سیلفیاں بھی منظر عام پر آئی ہیں ۔تاہم سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر جعلی ہیں معاملہ کچھ اور ہے ۔

معاملہ سامنے آیا تو وزیرداخلہ سندھ بھی حرکت میں آئے اور فورا ایک  تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔تحقیقاتی کمیٹی نے متاثرہ لڑکی سے شواہد طلب کرلئے ہیں  جبکہ سہیل انوار سیال کہتے ہیں معاملے سے جڑے حقائق کو جلد بے نقاب کریں گے۔