Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تم نے شہید بینظیر کی بیٹی کو رلایا ہے، آنسوؤں کا حساب لیں گے، بلاول بھٹو

تم نے شہید بینظیر کی بیٹی کو رلایا ہے، آنسوؤں کا حساب لیں گے، بلاول بھٹو
June 22, 2019
نواب شاہ (92 نیوز) پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نےوفاق کو مضبوط بنایا اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن اُسے ڈیڑھ کروڑ کا الزام لگا کر جیل بھیج دیا۔ بے نظیر کی برسی کے موقع پر جلسے کے دوران وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں، تم نے شہید بینظیر کی بیٹی کو رلایا،،، آنسوؤں کا حساب لیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ خان کی آف شور کمپنی حلال ہے جبکہ نواز شریف کی حرام ہے۔ جرمانہ بھر کر بنی گالہ حلال کروا لیا گیا جبکہ غریب کی جھونپڑی حرام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت آئی تو تمہارے گھر میں بھی خواتین ہیں، نیب نے کاروبار کو کرپشن بنا دیا، زرداری اندھیری قوتوں کے خلاف لڑرہا ہے۔ بولے وہ لوگ گالیاں دیتے ہیں جن کے خاندانی پس منظر میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں، تم ستر سال کے بوڑھے اور میں30سال کا نوجوان ہوں۔ عمران خان دعا کرنا زرداری کی حکومت آئے، فضل الرحمان کی حکومت آئی تو تمہیں سنگسار کیا جائےگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔