Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تمہارے ارکان بک گئے تو اعتماد کا ووٹ لینے کس منہ سے جاؤ گے؟ مریم نواز

تمہارے ارکان بک گئے تو اعتماد کا ووٹ لینے کس منہ سے جاؤ گے؟ مریم نواز
March 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو آگے گڑھا ہے پیچھے کھائی، خود کہتے ہو تمہارے ممبران بک گئے، اب اعتماد کا ووٹ لینے کس منہ سے جاؤ گے۔

مریم نواز نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ، الیکشن میں پیسہ نہیں چلا، مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی، توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا ہمارے 83 ارکان نے نواز شریف کے بیانیے پر لبیک کہا اور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالا، آپکا شکریہ۔ اُن کا کہنا تھا، یہ سوچ رہے تھے کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدموں میں سزائیں دیکر اور جیل میں پھینک کر ن لیگ توڑ لیں گے یہ سمجھتے تھے حمزہ شہباز، سعد رفیق، خواجہ آصف، سلمان رفیق، حنیف عباسی، مفتاع اسماعیل کو جیلوں میں ڈال کر مسلم لیگ ن کو توڑ لیں گے۔

 اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ نہیں ٹوٹی، آج ریڑھی والا، تاجر، صنعت کار اور سیاسی جماعتیں سب نواز شریف کا بیانیہ بول رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو۔