Sunday, September 15, 2024

تمہارا چیف ہوں ،ووٹ دیکر احسان نہیں کرتے،جمال لغاری کا ووٹروں کوجواب

تمہارا چیف ہوں ،ووٹ دیکر احسان نہیں کرتے،جمال لغاری کا ووٹروں کوجواب
June 20, 2018
ڈیرہ غازی خان ( 92 نیوز) 5سال بعد حلقے میں جانا ن لیگی سابق ایم پی اے سردارجمال لغاری کومہنگا پڑگیا ۔ ڈی جی خان میں تعزیت کیلئےجانیوالے سردار جمال لغاری کو شہریوں نے راستے میں ہی روک لیا ، مقامی لوگوں نے شکوہ کیا کہ پینے کا پانی ہے نہ سڑک اورآپ پانچ سال بعد آرہے ہیں۔ جمال لغاری نے انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’تمہاری قوم کاچیف ہوں ووٹ دیکر کوئی احسان نہیں کرتے‘‘۔