Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تمام ہمدردیاں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

تمام ہمدردیاں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہیں: بلاول بھٹو زرداری
February 2, 2016
کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے  پی آئی  اے ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے  اور مطالبہ کیا ہے کہ  واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں  پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی   اور واقعہ کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے کا بھی اعلان کیا۔۔انہوں نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا  اور  حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ضد چھوڑ کر پی آئی اے کے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرے  جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی آئی اے ملازمین کے مطالبات تسلیم ہونے تک اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔