Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تمام کرپٹ حکمرانوں کا نوازشریف کی طرح احتساب ہونا چاہئے، رکشہ ڈرائیور

تمام کرپٹ حکمرانوں کا نوازشریف کی طرح احتساب ہونا چاہئے، رکشہ ڈرائیور
July 21, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور میں پی ٹی آئی کے رکشہ ڈرائیور ناظم کا مطالبہ ہے کہ تمام کرپٹ حکمرانوں کا نوازشریف کی طرح احتساب ہونا چاہئے- انتخابات قریب آئے تو جذباتی ووٹروں کا جنون بھی بڑھتا چلا گیا، اور تو او رکشہ چلانے والوں نے بھی قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کھڑے ہونے والوں کے لئے روزگار میں بھی انتخابی مہم شروع کر دی۔ رکشہ ڈرائیور ناظم سہیل کے رکشے میں ہر اس سواری کے لئے ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے جو پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا۔ ناظم سہیل کو حکمرانوں کے احتساب کی خوشی ہے، کہتے ہیں دیگر حکمرانوں کا میاں محمد نواز شریف کی طرح احتساب کیا گیا تو وہ اس خوشی میں سواریوں سے نصف کرایہ وصول کرے گا۔ ناظم سہیل کو وطن سے پیار ہے، وہ ملک کے خزانے کو لوٹتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔ ان کے بقول لوٹا ہوا پیسہ غریب شہریوں کا ہے، حکمرانوں کا نہیں۔