Saturday, December 9, 2023

تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، کوئی کوتاہی نہ برتی جائے: آصف علی زرداری

تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، کوئی کوتاہی نہ برتی جائے: آصف علی زرداری
August 20, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ پیپلزپارٹی زرائع کےمطابق سابق صدر نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گڈول پر قاتلانہ حملے کے بعد سندھ بھر کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے لئے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کہا ہے کہ تمام اراکین اور سیاسی رہنماوں کی سیکورٹی جلد ازجلد بہتر بنائی جائے۔ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ منتخب اراکین صوبائی اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی حکومت سندھ کی زمہ داری ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو ان اراکین اور سیاسی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔