Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تمام ممالک کیساتھ مستحکم، متوازن تعلقات کیلیےمصروف عمل ہیں، یانگ جی ایچی

تمام ممالک کیساتھ مستحکم، متوازن تعلقات کیلیےمصروف عمل ہیں، یانگ جی ایچی
February 17, 2019
 برلن (92 نیوز) میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شریک چینی نمائندے یانگ جی ایچی نے کہا کہ چین تمام ممالک کیساتھ مستحکم اور متوازن تعلقات کے لئے مصروف عمل ہے۔ جرمنی میں جاری سالانہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شریک چین کے نمائندے یانگ جی ایچی نےکہا کہ بیجنگ حکومت بین الاقوامی سطح پر تعاون کے ایسے ایک نظام کی بھرپور حامی ہے، جس میں کثیرالفریقی اور کثیرالجہتی سوچ کو مدنظر رکھا گیا ہو۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایچی کا کہنا تھا کہ دنیا ایک ایسے دورے پر کھڑی ہے، جہاں اسے یک فریقی اور کثیرالفریقی نظاموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ دوسری طرف میونخ سکیورٹی کانفرنس میں یورپی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، یورپ ایران اور وینزویلا معاملے پر واشنگٹن کی حمایت کرے۔ ایران نیوکلئیر ڈیل پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ یورپی اتحادی ایران  نیوکلیئر ڈیل سے دستبردار ہو جائیں۔ اس کے علاوہ مائیک پنس نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی روس کو عالمی تعاون کی کوششوں میں شامل کرنے کی سفارش بھی مسترد کر دی ہے۔