Wednesday, September 18, 2024

    تمام مسلم لیگوں کو آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے : پرویز مشرف

      تمام مسلم لیگوں کو آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے : پرویز مشرف
October 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تمام مسلم لیگوں کو آل پاکستان مسلم لیگ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس حوالے سے اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد جمایت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کر کے ایک جماعت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انکی کئی اہم ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔ پرویز مشریف نے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کو ضم کرنے کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔