Saturday, July 27, 2024

تمام مسالک کے علماء سے مشاورت کے بعد نظام صلواۃ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے : سردار یوسف

تمام مسالک کے علماء سے مشاورت کے بعد نظام صلواۃ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے : سردار یوسف
February 5, 2016
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام  سے مشاورت کے بعد نظام صلواۃ پر عمل درآمد یقینی بنائینگے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس  سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تها کہ ہم نے حج کے موقع پر پیکج میں کمی اور انتظامات کو بہتر بنایا اور اس سال حج پر نیا پیکج بنائینگے  ان کا کہنا تها کہ کراچی کے لئے بهی نماز کے اوقات کے لئے کمیٹی بنائی جائیگی  علما کرام نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ان کا کہنا تها کہ نظام صلواۃ کے لئے قانون سازی کی ضرورت پڑی تو علما کی مشاورت سے کرینگے اور قوائدوضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے سردار یوسف کا کہنا تها کہ کسی کو کسی پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اسکولوں میں ناظرہ کی تعلیم اور مدارس کی رجسٹریشن  لازمی قرار دیئے جائینگے ۔ ان کا کہنا تها کہ حکومت اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کا سوچ رہی ہے۔