Tuesday, September 27, 2022

تمام مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ہیں ،عمران خان

تمام مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ہیں ،عمران خان

کراچی ( 92 نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔پہلی مرتبہ طاقتور کوکٹہرے میں لایا گیا ہے ۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے قبل از وقت انتخابات ہونے چائیں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا وہاں جنگل کا قانون نافذ ہو جاتا ہے۔
نواز شریف یہ نہیں کہ رہے کہ ان کےساتھ نا انصافی ہوئی ۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیوں نکلا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ فاٹا کا حل صرف اور صرف کے پی کے میں انضمام ہے ۔ فاٹا کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کیا جائے ورنہ دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت مسائل کے حل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جمہوریت کے لئے قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں۔