Wednesday, October 5, 2022

تمام قوتوں سے کہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو

تمام قوتوں سے کہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام قوتوں سے کہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں ۔ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ۔ یہ ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں کی ہے کہ انتخابات وقت پر ہں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر میں صرف پیپلزپارٹی کا سوچتا تو فوراً حکومت سے استعفے کا مطالبہ کرتا ۔ ہمیں اگر جمہوریت ، معیشت کو مضبوط بنانا ہے تو ذوالفقار بھٹو صاحب کے نظریے پر چلنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ فیض ااباد دھرنے میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک تھے ۔ فاٹا کے عوام اور پارلیمنٹیرینز ناراض ہیں جبکہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ۔میں ان تمام حالات سے مایوس ہوا ہوں ۔ کوئی بھی کمیٹی ہو عوام شفافیت چاہتی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے 5دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے روٹی ،کپڑا اور مکان صرفایک سلوگن کے طور پر استعمال نہیں کیا ۔ پیپلزپارٹی معیشت کو مضبوط کرے گی اور ملک ترقی کرے گا۔