Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تمام تر کوششوں کے باوجود کے پی کے سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا

تمام تر کوششوں کے باوجود کے پی کے سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا
October 12, 2015
پشاور(92نیوز)تمام تر کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہو سکا، صوبے کے بیشتر اضلاع میں پولیو مہم تو چلائی گئی مگر حکومت کے بقول یہ وائرس اب بھی پانی کے ذریعے پھیل رہا ہے۔ پشاور میں پائپ جگہ جگہ  لیک ہونے کے باعث اس وائرس کے بچوں تک منتقلی کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوامیں اب بھی متعدد اضلاع کوپولیوکےلئےہائی رسک قراردیا جا رہا ہے مگر پشاور ایک بار پھر پولیو وائرس کے لحاظ سے خطرناک ترین ضلع بن گیا ہے ، 2012میں عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں پانی کے پائپ کے ذریعے وائرس کی منتقلی کی رپورٹ دی تھی مگر دلازاک روڈ کے علاقوں گل آباد اوربخاری کالونی سمیت کئی علاقوں میں بوسیدہ اور لیک شدہ پائپ تاحال تبدیل نہ ہو سکے۔ پائپ لائن تبدیل کرنا یا اس کی مرمت کرنا حکومت ہی کی ذمہ داری ہے پشاور سے وائرس کے خاتمہ کے لئے پولیو مہم چلانا یقیناً ضروری ہے لیکن جب تک وائرس پھیلنے کی وجوہات کو جڑ سے اکھاڑا نہیں جاتا مرض کا خاتمہ ممکن نہیں ،حکومت نے پولیو قطروں کے ساتھ بچوں کو انجکشن کے ذریعے ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے متاثرہ بچے معذوری سے تو بچ جائیں گے مگر وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومت کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔