Saturday, July 27, 2024

تمام تر سازشوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے:کنورنوید جمیل

تمام تر سازشوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے:کنورنوید جمیل
April 7, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے  رہنما کنور نوید جمیل  کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں تمام ترسازشوں کے باوجود کامیابی حاصل کریں گے۔ انتظامیہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے . تفصیلات کےمطابق کراچی میں خورشید میموریل ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات کا جواب عوام ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال کردے گی ۔ کنور نوید جمیل نے انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول نا بنایا جائے کہ انتخابی عمل میں دشواریں پیش آئیں ۔ کنور نوید جمیل نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ بھرپور انتخابی مہم کی طرح ووٹ ڈالنے کے لئے بھی گھروں سے نکلیں اور ایم کیوایم کی فتح کو تاریخی فتح میں تبدیل کردیں ۔