Saturday, October 1, 2022

تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا گیا

تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا گیا
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کیلئے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا۔ وزارت مذہبی امور وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری سے 4 مارچ تک کوئی درخواست یا رقم وصول نہ کی جائے، نئی تاریخ کا حتمی اعلان سوموار تک کیا جائے گا۔