تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں ، بھارت نے انگلی دکھائی تو ہاتھ توڑ دیں گے ، مظلوم کشمیریوں نے قربانیوں کی طویل داستان رقم کی ہے،نریندر مودی فاشسٹ نازی ازم کی نمائندگی کررہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں ، جنگ مسلط کی گئی تو آخر حد تک لڑیں گے،ب ھارت امن چاہتا ہے تو امن کیلئے کھڑے ہیں ، اگر جنگ چاہتا ہے تو جنگ کیلئےبھارت تیار ہیں ۔