Saturday, July 27, 2024

تلہ گنگ میں جلسہ عمران خان کو بھاری پڑ گیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے 6 اپریل کو طلب کرلیا

تلہ گنگ میں جلسہ عمران خان کو بھاری پڑ گیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے 6 اپریل کو طلب کرلیا
April 3, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)تلہ گنگ میں جلسہ عمران خان کو بھاری پڑ گیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6اپریل کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق اتوار کو عمران خان نے تلہ گنگ میں کیا بھرپورانتخابی جلسہ لیکن یہ جلسہ تو ان کے گلے ہی پڑ گیا کیونکہ ایساکرکے انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرنے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ پی پی 23میں ضمنی انتخابات 18اپریل کو ہیں ضابطہ اخلاق کے مطابق رکن اسمبلی جلسے سے یا انتخابی مہم سے خطاب نہیں کرسکتا۔عمران خان نے جلسے سے خطاب کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ لہٰذا6اپریل کوضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوکر وضاحت کریں۔