Wednesday, October 5, 2022

تلہ گنگ : سلنڈر پھٹنے سے کئی دکانوں میں آگ لگ گئی

تلہ گنگ : سلنڈر پھٹنے سے کئی دکانوں میں آگ لگ گئی
تلہ گنگ (92نیوز) تلہ گنگ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی خراب نکلی جس کے باعث کافی دیر تک آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی روڈ پر سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹ گیا جس سے کئی قریبی دکانوں کو آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑی خراب نکلی۔ چھوٹی گاڑی ابھی تک آگ پر قابو نہیں پا سکی۔ ڈی سی او نے فائر بریگیڈ کی نااہلی پر ایکشن لیتے ہوئے تمام عملہ معطل کر دیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے شہری اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کرتے رہے۔