Friday, September 20, 2024

تلمبہ :زمین کے تنازع پر 4سگے بہن بھائیوں سمیت 7افراد قتل 2زخمی

تلمبہ :زمین کے تنازع پر 4سگے بہن بھائیوں سمیت 7افراد قتل 2زخمی
October 11, 2015
تلمبہ(92نیوز)میاں چنوں کے علاقے تلمبہ  میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے چا ر سگے بہن بھائیوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ د و زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق میاں چنوں کےعلاقہ تلمبہ  کی بستی گوسائیاں میں راجپوت اور سکھیرا برادری کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھاجس کی بناپر اکثر دونوں برادریوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ آج بھی زمین کے تنازعہ پر دونوں برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو طول پکڑ گیا،دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجہ میں 7افراد قتل ہوگئے۔ قتل ہونیوالے والوں میں سکھیرابرادری کے 6افراد جن میں چارسگے بہن بھائی ،عبدالمجید،عبدالکریم،بہنیں عابدہ بی بی،خالدہ بی بی سمیت اُنکے ماموں ذوالفقارولد علی محمد بوریوالا،کزن مقبول ولد یعقوب جبکہ مخالف رانا برادری کا ایک شخص محمد رفیق بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ میں دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اور تلمبہ ہسپتال منتقل کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے  رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ڈی پی او خانیوال نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اسی کیس کے متعلق 6افراد کو سلحہ سمیت گرفتا ر کرلیا ہے۔