Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تقریر میں بلوچستان کا ذکر کرنے پر بھارتی چیف جسٹس کی نریندر مودی پر تنقید

تقریر میں بلوچستان کا ذکر کرنے پر بھارتی چیف جسٹس کی نریندر مودی پر تنقید
August 15, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے ملک کے یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت کا بلوچستان سے کوئی واسطہ نہیں۔ امید تھی مودی عدلیہ میں ججوں کی کمی اور نئی تقرریوں پر بات کریں گے لیکن بلوچستان پر بات کی جس سے بھارت کا تعلق ہی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر پاکستان کی طرف سے آواز اٹھائے جانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بوکھلا گئے اور یوم آزادی کی تقریب میں اپنے ملک کے مسائل اور معاملات کے بجائے پاکستان کو دھمکیاں دیتے رہے۔ بلوچستان میں مداخلت کا بھی اعتراف کیا۔ اس پر بھارتی عدلیہ کے سربراہ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے شدید تنقید کی۔ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ انہوں نے مودی کی پوری تقریر سنی۔ ملک میں انصاف کی فراہمی کا نظام ججوں کی کمی کے باعث معطل ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں چار سو ستاسی ججوں کی اسامیاں خالی ہیں۔ دو کروڑ چوبیس لاکھ سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہیں لیکن مودی نے یوم آزادی پر ججوں کے تقرر کے بجائے بلوچستان پر بات کی جس کا بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ مودی اور وفاقی حکومت عدلیہ کو مفلوج نہ کریں۔ یہ بھارت کے مفاد میں نہیں۔