Friday, October 7, 2022

تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کی اعانت کیس میں کلیئرقراردیدیا

تفتیشی افسر نے ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کی اعانت کیس میں کلیئرقراردیدیا
کراچی(92نیوز) اعلیٰ حکومتی شخصیات کی کوششیں رنگ لے آئیں ، ڈاکٹر عاصم حسین کو نئے تفتیشی افسر نے کلیئر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کی اعلی شخصیات کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ڈاکٹر عاصم حسین کو نئے تفتیشی افسر نے دہشتگردوں کی اعانت کیس میں کلیئر قرار دیدیا ہے ، نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہونے کے بعد انسپکٹر راؤ ذوالفقار کو تفتیش سونپی گئی تھی جس کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ڈاکٹر عاصم سے چند روز قبل ملاقات ہوئی تھی ۔ اعلیٰ شخصیات کی ملاقات کے بعد ڈاکٹر عاصم کے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کیا گیا ،ڈاکٹر عاصم کی تفتیش کے لئے کراچی پولیس کے ہونہار  ڈی ایس پی الطاف حسین کو نیا تفتیشی افسر تعینات کیا گیا جس نے آتے ہی کیس میں دفعہ 2/497لگاکر اسے کلیئر قراردے دیا ہے ۔