Tuesday, December 6, 2022

تفتان بارڈر سے سکھر منتقل کئے گئے 302 فراد کے نمونے دوبارہ لینے کا فیصلہ ‏

تفتان بارڈر سے سکھر منتقل کئے گئے 302 فراد کے نمونے دوبارہ لینے کا فیصلہ ‏

سکھر ( 92 نیوز) کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر 14 مارچ کو تفتان بارڈر سے سکھر منتقل کئے گئے 302 افراد کے نمونے دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر نمونے لینے کا عمل شروع کر دیا گیا ، پہلے کرائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق 151 افراد کے مثبت اور 151 کےمنفی نتائج آئے تھے ۔

ذرائع  دو روز قبل قرنطینہ سنٹر میں مقیم افراد نے واڑز سے باہر نکل کر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے بعد وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔