تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ، آرڈیننس

اسلام آباد (92 نیوز) کنسٹرکشن شعبہ کی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔
آرڈیننس کے تحت فکسڈ ٹیکس رجیم 31 دسمبر 2021 تک برقرار رہے گی۔ پراپرٹی میں سرمایہ کاری پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ حکومت نے سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021 تک چھوٹ دیدی۔
آرڈیننس کے مطابق پراپرٹی خریدنے پر 30 جون تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے ۔ 30 ستمبر 2023 تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔